بے روزگار خواتین نوسربازوں کے نشانے پر ،منڈی بہاﺅالدین میں کروڑوں کا فراڈ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/ثناءظہیر)منڈی بہاﺅالدین میں خواتین کو مختلف طریقوں سے فراڈ کے ذریعے لوٹنے والا گروہ متحرک،درجنوں خواتین کروڑوں روپے سے محروم ہوگئیں گروہ جس کا سرغنہ عامر ملک نامی شخص ہے،صرف خواتین کو ٹاگٹ کرتا ہے،ثناءظہیر نامی خاتون نے روزنامہ مناقب اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوی فیملی کو امریکہ بھجوانے کے بہانے مجھ سے 18لاکھ روپے لئے ۔یاد رہے اس گروہ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جن میں بو¿ناظمی عرف مہک نامی خاتون جو سرغنہ عامرملک کی کا خاص ہے خواتین کو پھنسانے کا کام کرتی ہےاس دھندے میں مرد محفوظ ہیں مگر خواتین محفوظ نہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ خواتین کو ٹارگٹ کرنا ہے اور کسی بھی مردسے کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کرنی۔اس بااثرگروہ کے خلاف میڈیا میں خبر آنے کے بعد متاثرہ افراد کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں ۔لوگ ان کے خلا کوئی رپورٹ تک درج نہیں کروا رہے متاثرہ افراد نے رقم کی واپسی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس ،آئی جی پنجاب،ایف آئی اے سے مددکی اپیل کی ہے عامرملک کا تعلق چکوال سے بتایا جاتا ہے اس کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ خواتین کو سرکاری نوکریوں کا جھانسہ،آسان اساط پر گاڑی کی فراہمی ،یورپ کے ویزوں،کاروبار میں پیسہ انویسٹ کروا کر منافع دینے کے جھانسے دینا تھا روزنامہ مناقب اسلام آباد کو اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے ثنا ءظہیر نامی ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس گروہ نے ہم امریکہ بھیجنے کے بہانے سے وقتاً فوقتاً 18 لاکھ روپے ہتھیالئے ہیں،اور اب یہ لوگ ہمیں بلیک میل کررہے ہیں سینئر کرائم رپورٹر واصف علی یار کی زیر نگرانی میڈیا ٹیم کی تحقیقات میں مزید 12ایسے خاندان سامنے آئے ہیں جن سے اس گروہ نے مختلف طریقوں سے تقریباً 65 لاکھ روپے بٹورے ہیں ایک اندازے کے مطابق اس گروہ کے ڈسے ہوئے افراد کی تعداد 70سے زائد ہے جن سے مختلف طریقوں سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں ۔یہاں اس امر کا انکشاف ہوا کہ یہ منظم گروہ کسی چیظ کا جھانسہ دے کر پیسے لیتا ہے اور پھر اسی پر اکتفانہیں کرتا بلکہ ایک با جب کوئی ان کے جال میں آجائے تو پھر طرح طرح سے ڈرانے دھمکانے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں اور مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہیں میری اعلی احکام سے گزارش ہے اس گروھ کو جلدی سے جلدی پکڑ کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے