counter easy hit

یونیسکو نے بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا، قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے ، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔

Unesco declared the Israeli power on occupying Jerusalem

Unesco declared the Israeli power on occupying Jerusalem

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیکسو نے مقبوضہ بیت المقدس کےبارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس شہر پر مکمل اختیار نہیں رکھتا کیونکہ یہ ایک “مقبوضہ شہر” ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے تمام اقدامات کو غیر موثر قرار دیا جائے۔ 22 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں رائے دی، 10 نے مخالفت کی اور 26 رکن رائے شماری سے غیر حاضر تھے۔
دوسری جانب یونیسکو میں اسرائیلی مندوب نے اس قرارداد پر یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیر اعظم نے قرارداد کو حقائق کے برخلاف اور شرمناک قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website