اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کے مزید آٹھ مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کومنظور کرلیا ہے ۔
پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم نے آٹھ ناموں کی تجویز دی تھی۔ ان مقامات میں چولستان کا ڈراوڑقلعہ ، بلوچستان میں موجود ہنگول کا میدانی علاقہ ،سندھ میں نگر پارکر کامیدانی علاقہ ،گلگت بلتستان کا سینٹرل قراقرم نیشنل پارک، دیوسائی نیشنل پارک ، بلوچستان کا زیارت جونیپر جنگل ، کریز سسٹم کا میدانی علاقہ اور پنجاب کی کھیوڑہ نمک کی کان شامل ہیں۔