counter easy hit

راجہ جنگ کی بدقسمتی

راجہ جنگ کی بدقسمتی تحریر ۔مہرسلطان منتخب عوامی نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کے بنیادی مسائل کو حل کروانا ہوتی ہے اور بدقسمتی بھی اب خود پر روتی ہے کہ مجھے کن شخصیات کی کارکردگی لکھتے وقت استعمال کیاجاتاہے 1965 سے لیکر اب تک قدیم قصبہ راجہ جنگ کے پٹوارخانے کا کام کسی سرکاری افسر یا سیاستدانوں نے مکمل نہ کروایا ہے اور نہ مکمل ہونے دیا ہے تاکہ ان کے مفادات اور جائیدادوں میں بغیر کسی سپیڈ بریکراور یوٹرن کے اضافہ ہوتارہے محکمہ مال میں عوام کی زمینوں کاریکارڈ ہر لحاظ سے مکمل وصاف شفاف رکھنے کیلیے اشتعمال کیاجاتا ہے لیکن کیا کہنے ہیں ہماری قابل فخر بیوروکریسی وسیاستدانوں شاید الفاظ شرماجائیں مگر ان کو شرم نہیں آۓ گی اشتعمال ہونے ہی نہیں دیا ہے سرکاری زمینوں کو مختلف بااثر سیاستدانوں ڈیرےداروں وافسران کے عزیزواقارب میں تقسیم کردیاہے اشتعمال کے نہ ہونے سے اگر کوئی زمین بیچ بھی دیتاہےتو عمل نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے عوام باہم دست وگریبان ہوتے رہتے ہیں نوبت قتل وغارت تک جاپہنچی ہے متعدد ہوچکے ہیں جس کے پیچھے افسروں وسیاستدانوں کے لمبے چوڑے ہاتھ ہیں پٹواری حضرات جی حضوری کے چکر میں نت نئے الٹے راستے دکھاکر ان کیساتھ مل کر عوام کی جائیدادوں پر ہاتھ صاف کرتے ہیں موضع راجہ جنگ اندرون وبیرون پٹواری صاحبان نے بیڑاغرق کردیاہے اس میں بیورکریٹس اور سیاستدانوں وان کے چھوٹے ٹاؤٹ صاحبان گردنوں تک ملوث ہیں ایک معروف سیاستدان کی فراڈ وقبضہ کی ہوئی جائیدادوں کامالک بھی راجہ جنگ کاہی میواتی برادری کارہاشی ہے اس کے نام پر متعدد دونمبر انتقال ہوچکے ہیں جن میں کچھ اصل بھی شامل ہیں اس بندے کے زرائع آمدن وجائیداد کااگر نیب نوٹس لے تو ساراکچھاچٹھا باہر نکل آۓ گا سابقہ منتخب عوامی نمائندے جناب ندیم یعقوب سیٹھی صاحب جو کہ مسلسل دس سال تک ایم پی اے رہے اور انہوں نے صوم وصلاة کی بڑی پابندی کی مگر اس دیرینہ مسئلے کوحل کروانے کی کوشش گوارا نہیں کی ہے چونکہ آگے جعلی ایمانداری آڑے جاتی ہے اس کیساتھ ہی سابقہ ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں بھی رہے موصوف بہت شریف تھے اس لیے شاید انہوں نے بھی اس کام کو اس لیے نہیں کروایا کہ کہیں ساری ایمانداری دنیا میں ہی نہ سامنے آجاۓ ان دونوں کے علاوہ ان سے پہلے کے منتخب عوامی نمائندوں کو بھی کلین چٹ بلکل بھی نہیں دی جاسکتی ہے انشاءاللہ تمام تر تفصیلات پر ایک مکمل کالم تحریر کیاجاے گا تمام ذمہ داروں کے کردار کا بھی تعین کیاجاے گا اب آتے ہیں پٹواریوں کی طرف تو ایک رانا اکرم نامی پٹواری تھا پہلے وہ کھاتا اورکھلاتارہا کاروں جائیدادوں ودیگر کاروبار کا مالک موضع راجہ جنگ کی پٹوار سے بنا پھر حال تعینات بشیر نامی پٹواری ہے جو موصوف بہت ہی ایماندار ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی صاحب کے دورحکومت میں آیا تھااور ابھی تک ادھر ہی پٹوار پر مختلف سیاستدانوں اور افسران کی مٹھی گرم کرکے ڈیڑھ ماہ پہلے تبادلہ ہونے کے باوجود چارج نہ دے کر دوبارہ پھر اسی پٹوار سرکل پر محکمہ مال کا بے تاج بادشاہ بن چکاہے یہ موصوف بھی بڑی لگژری ذندگی گزاررہاہے کوٹھیوں اور کاروں کامالک ہے اس نے بھی تین سالوں میں خوب مال کمایا ہے عوام کی زمینوں پر ڈاکے ڈال کر سیاستدانوں وافسران کو خوش رکھتا ہے یادرہے کہ جس موضع کااشتعمال نہ ہواہو اس پٹواری کی ٹرانفسر پوسٹنگ کی اتھارٹی ڈسٹرکٹ کلیکٹر اشتعمال یا ڈی سی او اور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوتی ہے مختلف سرکاری خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹنگ پر بھی سوالیہ نشان لگا چکا ہے یا پھر وہ بھی اپنی جیبوں کو بھر کر خاموش رہے ہیں عوام کے اس دیرینہ مسئلے کوکسی بھی افسریا پھر سیاستدان نے حل کرواناگوارا نہیں کیا ہے لوگ اپنی جمع ہونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کچھ پر قبضہ گروپس جن کو مختلف سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل ہے قبضہ کرلیتے ہیں بعدازاں قبضہ گروپس کے اصل سرغنہ سیاستدان مگرمچھ کے آنسو بہاکر قبضہ چھڑوانے کے بہانے خرید لیتے ہیں اس سارے کام میں اصل سرغنہ موضع کاپٹواری و محکمہ مال کے دیگر افسران ہوتے ہیں انشاءاللہ اب اس معاملے کو وزیراعلی پنجاب کےسامنے اٹھاکر جہاں تک ہوسکا حل کروانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک بار نیب یا کسی دوسرے قابل اعتماد ادارے کا رخ ادھر ہوجاۓ تو تمام چور پکڑے جائیں گے اس ہفتے میں ہی ممبر اشتعمال پنجاب بورڈ آف ریونیو سے ملکر اس مسئلے کو ہائی لائیٹ کریں گے ساتھ میں موجودہ پٹواری کی دوبارہ تعیناتی اور اسکے اثاثوں کے بارے میں بھی اعلی حکام کو آگاہ کیاجاے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website