وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لےگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام سابق وزراء سے سرکاری اور صوبے میں کام کرنے والے وفاق کے ماتحت افسران کے زیر ستعمال غیرقانونی طور پر رکھی گاڑیاں واپس کرنے کا بھی کہا ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفننگ دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق آئی جی سندھ نے کابینہ کو اہم گرفتاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے خوش نہیں ہوں،امن کو خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے،مجھے خوشی ہے کہ کراچی کی عوام بلکہ پورے صوبے کے عوام ہمیں سپورٹ کرر ہےہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام ادارے دہشت گردوں اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف زبردست کام کررہےہیں۔