counter easy hit

یو این ایچ سی آر پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 21 ہزار مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر پاکستان نے 21 ہزار افغان مہاجرین خاندانوں کو امداد فراہم کردی ہے۔ یو این ایچ سی آر نے ملک بھر میں کووڈ۔19 کے باعث لاک ڈاون سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلہ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 21 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئ ہے۔یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈائون کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیاءخوردونوش خرید سکیں۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، صوبہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 21 ہزار سے زائد خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website