اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاو پیسیفک اندریکا رتواتے نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اﷲ علی خیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یو این ایچ سی آر پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔