نئی دہلی ……بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کی فضا نے جہاں مسلمانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں ان کے جانور بھی اس سے محفوظ نظر نہیں آتے۔
جی ہاں،بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک جج کی شکایت پربکری اور اس کے مسلمان مالک کو گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا،آج دونوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بکری عبد الحسن نامی شخص کی ہے جس کا جرم صرف اتنا ہے کہ یہ جج کے گارڈن کی گھاس چر رہی تھی۔رائع کے مطابق جج کے گارڈن میں گاس چرنے کے جرم کی پاداش میں بکری اور اس کے مالک کو 2سے 7برس قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔