بھارت میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کا بلڈ گروپ کسی ٹیسٹ کے بغیر درست بتا سکتا ہے۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے گوہا کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے سر پر ناریل رکھ کر اس کے بلڈ گروپ کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوہا بھارتی محکمہ زراعت کا ملازم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ناریل کے اندر پانی کی مخصوص حرکت کے سبب وہ مختلف بلڈ گروپ کے بارے میں بتاتا ہے۔ لوگ چاہیں تو بعد میں ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ غیر سائنسی اور خطرے سے خالی نہیں۔