میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز ) فیشن کی کو ئی حد یا تعریف متعین نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ میکسیکن نوجوانوں میں لمبے نو کیلے بو ٹ پہننے کا انوکھا فیشن مقبول ہو تاجا رہا ہے ۔
میکسیکو میں نو جوان منفرد نظر آنے کیلئے تقاریب میں چست پینٹ اور سَر پر ہیٹ کیساتھ نو کیلے منہ والے بو ٹ پہن رہے ہیں۔ کائوبوائے بوٹس کو اگلی جانب سے حد سے زیادہ لمبا کر دیا گیا ہے جسے فیشن کیساتھ ساتھ نو جوان لڑائی جھگڑے میں ہتھیار کے طور پر بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔