امریکی خاندان کے پاس پرورش پانے والے ان جانوروں کو سوشل میڈیا اکائونٹ پر 30 ہزار افراد فالو کر چکے ہیں

انہوں نے بتایا گلی کے کتوں کی طرح پیدا ہونیوالے ہینری کو ریسکیو سنٹر سے لیا گیا تھا۔ چونکہ وہ اعلیٰ نسل کے کتوں کا مکسچر ہے اس لیے وہ ہائیکنگ اور طویل چہل قدمی آرام سے ہی کر لیتا ہے۔ ایک سال بعد سینتھیا کو خیال آیا کہ وہ ہینری کی بہت ساری تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ ہینری کا خود کا اکاؤنٹ ہی بنا دیا جائے۔
انہیں اس اکاؤنٹ پر 30000 فالوورز حاصل کرنے کیلئے تین سال کا عرصہ لگا اور اس تعداد میں اس وقت بے پناہ اضافہ ہو گیا جب انہیں بلو نامی بلا ملا، سینتھیا اور آندرے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔








