ملتان (ویب ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اورسابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے حکومت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا انوکھا طریقہ نکا ل لیا،جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت اپنا سر منڈوالیا۔انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔جمشید دستی نے کہا کہ پوری قوم میری طرح گنجا ہو کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے۔جمشید دستی نے کہا کہ انہوں نے گنجا ہو کر مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کیا ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مہنگائی کے حالیہ طوفان کے خلاف ہمارے کلب ممبر بنیں۔