لاہور (ویب ڈیسک ) آپ نے جذباتی کارکن تو دیکھے ہوں گے جو جذبات میں آکر دوسروں کو نقصان پہنچا کردوسروں کے لئے بھی اذیت کا باعث بنتے ہیں ۔ بالکل ایسے ہی نواز شریف کے جذباتی کارکن عدیل خان نے خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کر لیا۔ اس شخص نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے لیڈر کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اگر سہولیات نہ دی گئیں تو خود پر ایسے ہی ظلم کرتا رہے گا ۔ کہتے ہیں مشکل وقت میں بڑے بڑے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی ہوا۔لیڈران تو لیڈران ،کارکنان بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑتے نظر اتے ہیں ۔تاہم ابھی بھی مسلم لیگ ن کے پاس ایسے وفادار سیاسی کارکن بھی موجود ہیں جو جنون کی حد تک مسلم لیگ اور نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے جذباتی کارکن عدیل خان نے خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کر لیا۔اسکا مطالبہ تھا کہ نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کے لیے اسپتال پہنچایا جائے ورنہ یونہی خود کو زخمی کرتا رہوں گا۔ نواز شریف کی طبیعت خرابی کا سن کر ایسا ہی ایک جذباتی کارکن عدیل خان پریس کلب لاہور کے باہر پہنچ گیا. عدیل خان نے احتجاجا خود کو چھریاں مارنا شروع کر دیں۔عدیل خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال لے جانے تک احتجاج کرتا رہوں گا۔اس دوران وہ خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کرتا رہا.بعد ازاں زخموں کی شدت اور خون بہہ جانے کے باعث عدیل خان بے ہوش ہو گیا۔اسے موقع پر طبی امداد بھی فراہم بھی کی گئی. نواز شریف کے جذباتی کارکن عدیل خان نے خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کر لیا۔اسکا مطالبہ تھا کہ نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کے لیے اسپتال پہنچایا جائے ورنہ یونہی خود کو زخمی کرتا رہوں گا۔