آئس لینڈ کے آسمان پر گزشتہ دنوں رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
قدرتی خوبصورتی سے بھرپور اس علاقے میں دکھائی دینے والا یہ قدرتی منظر رنگین لہریں فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گرد موجود برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکرانے سے وجود میں آیا جنہیں کئی علاقوں کے آسمان پر دیکھا گیا۔ رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں نے نہ صرف حیران بلکہ خوش بھی کردیا کیونکہ یہ منظر سا ل میں کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔