ابو ظہبی……متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ ابوظہبی کو العین سے ملانے والی سپر ہائے وے پر واقع ہوا جہاں پر حد نگاہ شدید دھند کی وجہ سے معدوم ہوکر رہ گئی تھی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب کم از کم 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈرائیور حضرات کو انتباہ کیا ہے کہ دھند کے دوران تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور ہیڈلائٹیں جلاکر رکھیں۔