برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانیہ و یورپ کی تاریخ کا فقید المثال اور عظیم الشان سالانہ میلاد جلوس 10 اپریل بروز اتوار آسٹن پارک میں ہو گا تفصیلات کے مطابق برطانیہ و یورپ میں جذبہ عشق رسول ۖ سے سرشار اور اسلام کی آفاقی تعلیمات کا علمبردار پر امن اور پروقار سالانہ جلوس عید میلاد النبی ۖ 10 اپریل 2016 بروز اتوار بوقت 12 بجے دن برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے آسٹن پا رک میں زیر صدارت و سرپرستی عظیم مذہبی و روحانی شخصیت قا ئد تحریک تحفظ نا موس رسالت ۖ چیئرمین نو رٹی وی و محی الدین ٹرسٹ برطانیہ ، سجا دہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیرحضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی ہونے جا رہا ہے۔
جس میں دنیا بھر سے ممتاز سیاسی سماجی علمی ادبی و مذہبی شخصیا ت کے علاوہ ممبران برطانوی و یو رپین پا رلیمینٹ ، مقامی کونسلرز، سرکاری و غیر سرکاری حضرات اور کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام حفا ظ ثناء خوان مصطفے ٰ ۖ اور عشاقان رسول ۖ بھرپورشرکت کریں گے۔