لندن برطانیہ (تیمور لون سے) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکنان نے نارتھ لندن میں عمران خام کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب عمران خان سابق اہلیہ کے گھر ہی میں موجود تھے۔
مظاہرین مظاہرہ شروع ہونے کے مقررہ وقت سے پہلے جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں لیگی کارکنان نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہریں نے پلے ارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں عمران خان کے خلاف اورمیاں محمد نواز شرف کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے شدیدنعرہ باری سے عمران خان کو اہلیہ کی رہائش گاہ سے نکلنا پڑا اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے کو مناسب جانا اسی دوران جب عمران خان اپنے ذلفی کی گاڑی میں وہاں سے نکلنے لگے تو سارا علاقہ فلک شگاف نعروں سے گونچ اٹھا اور ہر جانب سے گو عمران گو ، رو عمران رو کی گونج سنائی دیتی رہی مظاہرین نے کافی دور تک ان کا نعرہ بازی کرتے ہوئے عمران خان کی گاڑی کا تعقب بھی کیا۔ مظاہرین کو پر امن رکھنے کے لئے پولیس کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز خان ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پانامہ لیکس میں وذیر اعظم میاں محمد نواز شریگ کا نام نہ ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے بے سروپا تنقید کی جاررہی ہے اور بلا وجہ گزشتہ اتوار کو لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا اور تو اور سٹنگ وزیراعظم کے خاندان کے خلاف ناذیبہ الفاظ استعمال کئے گئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ہم قیادت یا ان کے خاندان کے بارے میں ایک لفظ بھی گوارا نہیں کر سکتے ہم خان صاحب کوباور کروا دینا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے رائونڈ کا رک کیا جیسا کے ان کے لوگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا تو پھر ہم مجبورا بنی گالا سے لیکر جمائمہ کے تمام گھروں کے سامنے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
لیگی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن خصوصا ن لیگ آزاد کشمیر کو گزشتہ روز وٹفورڈ میں ہونے والے چیرٹی شو کے حوالے سے بھی تحفظات پائے جاتے ہیں جس پر مقامی صحافیوں نے بائیکاٹ بھی کر رکھا تھا۔ پاکستان سے تحریک انصاف چیرٹی کے نام سے آئی تھی اور یہاں آکر آزاد کشمیر کے الیکشن میں بیرسٹر کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا۔
لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے ایک پٹیشن تیار کی ہے جس میں عمران خان کی چیرٹی کے لئے جمع ہونے والی رقوم کے بارے میں استفسار کیا جائیگا۔ احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے اختتام پر ذبیر گل ، راجا امتیاز ، راجا زبیر اقبال کیانی نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے اس احتجاج میں شرکت کی اور اس مظاہرہ کو کامیاب بنایا۔