counter easy hit

متحدہ قومی موومنٹ کو بھارت سے فنڈنگ کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے :عمر رحمان

MQM

MQM

فرانس ( زاہد مصطفی اعوان) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر پی ٹی آئی فرانس عمر رحمان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارت سے فنڈنگ کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔

جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے. ایک بیان میں انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کے گرد گھیرا مزیدتنگ ہوتا نظر آرہا ہے۔

بھارت سے فنڈنگ کے انکشاف نے پوری قوم کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے ، بی بی سی لندن کی تازہ سٹوری سے بھارت کی پاکستانی سیاست میں مداخلت کا بھی بھانڈا پھوٹ رہا ہے،اس سے نہ صرف ایم کیو ایم کے مورال کو مزیدنقصان پہنچا بلکہ ملکی سیاست کوبھی شدید دھچکا لگا ہے۔