اسلام آباد(یس اردو نیوز) مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے پرپابندیوں اورپرامن احتجاج میں رکاوٹ پر اقوام متحدہ نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ ہے۔ اظہاررائے کی آزادی کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ کئے نے جنیوامیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا انضمام کیا اور تمام سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالتے ہوئے فوجی لاک ڈاؤن لگا دیا۔ ڈیوڈکے نے کشمیری عوام کے لئے انٹرنیٹ سہولت کی بحالی کے لئے بھارت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر تک رسائی کی اپنی اپیل کااعادہ کیا۔