فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹ اور نئے صوبے کی بحث کا آغاز ہونا چاہئے، 25 دسمبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا، عامر خان کہتے ہیں پنجاب کے لوگ کراچی والوں سے بھتہ خوری سیکھتے ہیں۔
کراچی: متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج ایم کیو ایم کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنا حق لینا اور عزت کو بھی بحال کرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کرنا ہو گا اور انتظامی یونٹ اور نئے صوبے کی بحث کا آغاز ہونا چاہئے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اگلا وزیر اعلیٰ شہری علاقوں سے متحدہ کا ہو گا۔ انہوں نے پچیس دسمبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ قوم سے غداری نہیں کی، شہر قائد میں تشدد کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ پنجاب کے لوگ کراچی والوں سے بھتہ خوری سیکھتے ہیں، یونٹ آفسز میں زمینوں پر قبضوں کی پلاننگ ہوئی۔
وکرز اجلاس کے اختتام پر ملی نغموں پر قومی پرچم لہرایا گیا۔