counter easy hit

یونان میں قید غیرقانونی تارکین پاکستانیوں کی حالت زار، انسانی حقوق کے عالمی کارکن انصار برنی یونان پہنچ گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق وفاقی وزیر اوراقوام متحدہ کے ماہر برائے انسانی حقوق اور انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی بیرون ممالک قید پاکستانی تارکین وطن کی امداد کیلئے پہنچ گئے ، انھوں نے یونان میں قید پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار پرتشویش کا اظہار کیا۔ انصار برنی نے یونان میں اظہر جاوید اور سید اشیر کے ہمراہ ہیلینک پولیس کے بریگیڈیئر جنرل ڈمی ٹریوس ڈیوالوس سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ انسانی سمگلنگ اور پاکستانی قیدیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انصار برنی اپنی انسانی حقوق کے لئے سرگرمیوں کے حوالے سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انصار برنی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔یونان میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انصار برنی نے جیل میں پاکستانیوں کی حالت پہ اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلی چار دہائیوں سے ہر مشکل میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، وہ چاہے پاکستان کی کوئی جیل ہو یا کوئی بھی مصیبت زدہ علاقہ یا آزاد کشمیر اور بلاکوٹ میں زلزلہ ہو یا مقدونیہ ہو ، وہ ہر جگہ ہر وقت ستائے ہوئے بے کس اور بے سہارا لوگوں مدد کرتے آرہے ہیں۔ نہوں نے بتایا کہ آج انسانی حقوق کی خاطر وہ یونان کی جیلوں میں پڑے غیر قانونی امیگرینٹ سے ملاقات کی، یہاں جیلوں اور دیگر انتظام کے حوالے سے متعین بریگیڈیئر صاحب سے ملے ہیں، وہ پاکستانی جنہیں غیرقانونی طریقے سے، دھوکے سے یا انسانی سمگلنگ کے دوران منتقل کیاگیا اور واپس جانا چاہتے ہیں، انہیں رہا کردیا جائے ، جو قانونی طورپر رہنے کے حقدار ہیں تو انہیں رہنے کی اجازت دی جائے۔ دریں اثنا ایتھنز پہنچنے پریونان کی معروف سماجی شخصیات کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ انصار برنی اپنے دورہ کے دوران یونان کے مختلف مہاجر کیمپس کا دورہ کر کے تارکین وطن کے حالات جانیں گے ۔اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات کی جانب سے دیئے گئے عشائیوں اور ظہرانوں کے دوران ہم وطنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

United Nations former Expert Adviser on human rights, Ansar Burney in Athens alongwith Azhar Javaid & Syed Asheer met with Brigadier General Dimitrios DAVALOS of Hellenic Police and discussed with him Human Trafficking

United Nations former Expert Adviser on human rights, Ansar Burney in Athens alongwith Azhar Javaid & Syed Asheer met with Brigadier General Dimitrios DAVALOS of Hellenic Police and discussed with him Human Trafficking #PakistaniPrisoners #HumanSmuggling related issues.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website