اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امن ، سیکیورٹی، ڈویلپمنٹ کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کو اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر پاکستان کے موقف کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالہ سے بتایا۔ ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کو جنرل اسبملی کے سترہویں اجلاس کے ایجنڈے اور تیاریوں کے حوالہ سے بھی بتایا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن، سیکیورٹی اور ترقی کے حوالہ سے موقف سنائی دینا چاہئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں ملکی خارجہ پالیسی اور قومی ترجیحات پر خطاب اور جنرل اسمبلی میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود تھے۔