counter easy hit

افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 9 ماہ کے دوران 2000 عام شہری ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان میں رواں سال تشدد کے واقعات میں تقریباً 2000 شہری ہلاک ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کی افغانستان کے بارے میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی 9 ماہ میں افغانستان میں ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے ابتدائی 9 مہنیوں کے مقابلے میں 30 فی صد کمی ہوئی ہے، البتہ بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کے بعد تشدد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔رپورٹ پر طالبان ترجمان نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ان کے حریف کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہےاقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے جاری کی گئی رپورٹ میں تشدد کی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں افغانستان کے تمام فریقوں پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں اور فریقین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کام کریں۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان کے لیے نمائندۂ خصوصی ڈیبورہ لیونز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے قیامِ امن میں ابھی وقت لگے گا۔ تاہم فریقین کو بات چیت کو ترجیح دیتے ہوئے عام شہریوں کو پہنچے والے سنگین نقصان کو کم کرنے کے لیے فوری اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق 2020 کے ابتدائی نو ماہ یکم جنوری سے 30 ستمبر کے دوران افغانستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں 2117 افغان شہری ہلاک جب کہ 3822 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2012 کے بعد سے رواں برس کے ابتدائی نو ماہ کے دوران تشدد کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد سب سے کم ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے لے کر 30 ستمبر تک متحارب فریقین کی وجہ سے سے ہلاک یا زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعدادمیں کوئی کمی نہیں آئی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں ماہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والی لڑائی سمیت کئی دیگر علاقوں میں حملے ور فورسز کی فضائی کارروائیاں باعث تشویش ہیں، جن میں 400 عام افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس سال ابتدائی نو ماہ کے دوران ہلاک و زخمی ہونے والوں میں 31 فی صد بچے جب کہ 13 فی صد خواتین شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں حکومت مخالف عناصر کو شہریوں کی اکثریت کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کی وجہ سے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اس عرصے کے دوران چھ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ​23 فی صد شہریوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے ذمہ دار افغان سیکیورٹی فورسز ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ پر افغان حکومت کا کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website