اسلام آباد(یس اردو نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے عمران خان کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا بھر میں انتہائی مشکلات کا شکار لوگوں کی مدد کیلئے قرض اور رعایتی امداد کے حوالے سے تیزی سے پیشرفت پر زوردیا ۔
ترقی پذیر ممالک کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں خصوصی رعائت کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پراقوام متحدہ کے اجلاس میں غور شروع کردیا گیا ہے۔ اس اقدام پر مشاورت میں بیس سے زائد ممالک شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کی جس میں اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، عالمی بینک اور تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ
کانفرنس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افتتاحی کلمات میں جومنیر اکرم نے پڑھ کر سنائے ، متعدد ترقی پذیر ملکوں کی قرضوں کی مشکلات حل
کرنے کی ضرورت پر زوردیا جہاں قرضوں کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ غیررسمی مشاورت میں بعض بامعنی اور عملی اقدامات پرمعاہدہ طے پاجائے گا۔