counter easy hit

بریکنگ نیوز: یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔۔ اقوام متحدہ نے بھارت کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا ، مودی کا شائننگ انڈیا سر اٹھانے کے قابل بھی نہ رہا

UNITED, NATIONS, TAKEN, STRONG, STEPS, AGAINST, INDIA, IT, WAS, EXPECTED

جنیوا (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ۔جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فہرست میں ایسے ممالک کو رکھا کیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی خاطر کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اقوام متحدہ کی فہرست میں مجموعی طور پر 38 ممالک شامل ہیں جن میں سے 29 کو پہلی بار درج کیا گیا ،

اس فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے وہاں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کو قتل، تشدد، بد سلوکی، مجرمانہ سلوک، الزام اور گرفتاریوں کا سامنا ہے ۔جنرل سیکرٹری نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم ان بہادر لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہیں جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہمیں آگاہ رکھا۔ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والوں کو سزائیں دینا ایک قابل شرم عمل ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے ۔اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی زیادتی اور آن لائن ہراساں کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔اسسٹنٹ سیکرٹری انڈریو گیلمور کے مطابق رپورٹ میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے وہ اصل حقائق سے بہت کم ہیں جبکہ ہمیں سیاسی، قانونی اور انتظامی مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔یو این کی فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے ان میں بھارت، روس، میانمار، مالدیپ، اسرائیل، ہنگری، فلپائن، تھائی لینڈ، وینزویلا، روانڈا، مصر، کانگو، کیوبا، کولمبیا اور دیگر شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت کو اقوام متحدہ میں بڑی سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت کو سلامتی کونسل میں شکست کا اندازہ ہوگیا، اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی مندوب پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے۔ اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں تعینات بھارت کے مستقل مندوب اکبرالدین کے طرز عمل نے بھارت کی شکست عیاںکر دی۔

اکبر الدین صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کا جواب دینے کی بجائے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل جبکہ 10 مستقل ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سلامتی کونسل کے ارکان نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گیا۔اجلاس کی کاروائی کے حوالے سے چینی مندوب نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کےمعاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا تھا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے۔ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اس حوالے سے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرنا چاہیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website