متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں بل بھی لایا جائے گا۔ سڑکوں پر آنے کی تجویز کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاناما لیکس کی تحقیقات ٹی او آر ز پر اب نہیں ہونگے مذاکرات متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر بل پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سڑکوں پر آنے کی تجویز کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔ اجلاس کے بعد گفتگو میں شاہ محمود قریشی بولے حکومت نے ٹی او آرز پر نیک نیتی نہیں دکھائی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا حکومت نے بل منظور نہ کیا تو معاملہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا وقت آنے پر اپوزیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔