ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے قائد اور کنوینر منتخب ہو گئے۔ عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر جبکہ 35 رکنی رابطہ کمیٹی کا بھی انتخاب عمل میں آ گیا۔
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج آ گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کو کارکنوں نے پارٹی کا سربراہ اور کنوینر منتخب کر لیا۔ عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر جبکہ کنور نوید، نسرین جلیل، ڈاکٹر خالد مقبول اور شاہد پاشا ڈپٹی کنوینر منتخب ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم عارضی مرکز میں ہوئے جہاں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 12 ہزار 6 سو 23 ووٹرز نے حصہ لیا جس میں سے 195 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ انتخابی عمل کے نتیجے میں کارکنوں نے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر سمیت ایم کیو ایم کی 35 رکنی رابطہ کمیٹی بھی منتخب کی ہے۔