counter easy hit

اسے کہتے ہیں سجی دکھا کر کھبی مارنا۔۔۔ امریکا نے پاکستان کی معیشت کو تاریخٰ جھٹکا دیتے ہوئے ناقابل یقین اعلان کر دیا

UNITED, STATES, DECREASED, 44, MILLION, DOLLAR, AID, FOR, PAKISTAN

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا نے اپنے ذمے پاکستان کے واجبات میں مزید 44 کروڑ ڈالرز کی کمی کر دی، کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو طے شدہ 7.5 ارب ڈالر موصول ہونا تھے، تاہم صرف 3.2 ارب ڈالرز کے واجبات ہی موصول ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب تو امریکا افغان جنگ کے خاتمے کیلئے اور

اپنی باعزت واپسی کیلئے پاکستان سے مدد کرنے کی بھیک مانگ رہا ہے، تو دوسری جانب امریکی حکومت پس پردہ پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے درمیان بظاہر یوں معلوم ہوتا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ برسوں کے دوران تعلقات پر جمنے والی برف کافی حد تک پگھل گئی ہے۔ امریکا نے اپنے ذمے پاکستان کے واجبات میں مزید 44 کروڑ ڈالرز کی کمی کر دی، کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو طے شدہ 7.5 ارب ڈالر موصول ہونا تھے، تاہم صرف 3.2 ارب ڈالرز کے واجبات ہی موصول ہو سکے یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ امریکا پاکستان کے واجب الادا 9 ارب ڈالرز ادا کرنے پر غور کر رہا ہے۔تاہم امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا ہے۔امریکا نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کی امداد میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کر دی ہے۔ امریکا کو کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو 7.5 ارب ڈالر ادا کرنا تھے، تاہم اب تک امریکا نے پاکستان کو صرف 3.2 ارب ڈالرز ہی ادا کیے ہیں۔ جبکہ امریکا کل امداد 7.5 ارب ڈالر سے کم کرکت 4.1 ارب ڈالرز کی سطح تک لے آیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکا کو جو مدد فراہم کی گئی، تو یہ رقم اس تمام مدد کے اخراجات ہیں۔ امریکہ یہ رقم دے کر پاکستان پر احسان نہیں کرتا، بلکہ یہ پاکستان کے جائز اخراجات ہیں۔ تاہم اب امریکا نے بنا کوئی وجہ بتائے پاکستان کے واجبات میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کٹوتی کر دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website