counter easy hit

امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کا بھارت کے ساتھ اہم دفاعی معاہدہ، چین اور دیگرعلاقائی مسائل پر امریکی مدد کا وعدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیردفاع مارک ایسپر نے دورہ بھارت کے دوران اپنے بھارتی ہم منصبوں سبرامنیم جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الوزارتی اجلاس میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت اور امریکا نے باہمی تعلقات کو نئی جہت دیتے ہوئے ایک اہم دفاعی معاہدے ‘بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ پربھی دستخط کردیے۔ بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن پر پچھلے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں اس معاہدے کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔بھارت اور چین کے درمیان جاری فوجی تعطل اور سرحدی کشیدگی کے درمیان آج امریکا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھارت کی ‘خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت‘ میں مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ بی ای سی اے معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے’بھارت کی اپنی خود مختاری کی حفاطت‘ کرنے کی کوششوں میں اسے ہمیشہ مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ”ہم بھارت کی خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ خطرہ خواہ چین کی طرف سے ہو یا کسی دوسری طرف سے۔ امریکا کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔پومپیو نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماوں اور شہریوں نے دیکھا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی جمہوریت کی دوست نہیں ہے، وہاں نہ تو قانون کی حکمرانی ہے اور نہ ہی شفافیت۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بھارت اور امریکا صرف چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے ہی نہیں بلکہ تمام طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے خاطر تمام اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ برس سائبر امور کے حوالے سے باہمی تعاون میں کافی توسیع ہوئی اور دونوں ملکوں کی بحریہ نے بحیرہ ہند میں مشترکہ جنگی مشقیں کیں۔بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا ایک ساتھ مل کر علاقائی اورعالمی تبدیلیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور گزشتہ دو عشروں کے دوران دونوں کے درمیان باہمی تعلقات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکا کے ساتھ بی ای سی اے معاہدہ کو ایک اہم معاہدہ قرار دیا۔اس معاہدے کو اس لحاظ سے اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اب بھارت کی امریکی سیٹلائٹ ڈیٹا تک رسائی ہوجائے گی اور بھارت امریکا کے جیو اسپیشل نقشوں کا استعمال کرسکے گا۔ جس سے آٹومیٹیڈ ہارڈویئر سسٹمز اور کروز بیلسٹک میزائلوں سمیت دیگر ہتھیاروں کو نشانہ لگانے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ یہ معاہدہ ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت، امریکا سے 30جنرل اٹامکس ایم کیو۔9 گارجین ڈرونز خریدنے پر غور کررہا ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان پہلے بھی انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے ہو چکے ہیں۔ سن 2017میں ڈوکلام میں چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا نے مبینہ طورپر بھارتی فوج کو چینی فوجیوں کی نقل و حرکت کی خفیہ معلومات فراہم کی تھیں‘‘۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں مائیک پومپیو کا بھارت کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
دو روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریں گے۔
پومپیو کی چین پر تنقید
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر بھارت کے ساتھ سالانہ 2+2 وزارتی میٹنگ کے سلسلے میں دہلی آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ باہمی تعاون نیز علاقائی اور عالمی اہمیت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزراء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی۔
امریکی چینی تنازعہ اور بھارت

امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع اور کورونا وائرس کے پس منظر میں مائیک پومپیو نے بیجنگ پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے جنوبی اور مشرقی چینی سمندر، ہانگ کانگ، تائیوان وغیرہ کے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”اپنے عوام اور پارٹنرز کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے استحصال، بدعنوانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے، اب پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔‘‘

بی ای سی اے معاہدہ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website