counter easy hit

کرونا اورسانس کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیےامریکہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز کی فراہمی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکہ کی طرف سے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرزفراہمی کیے گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکہ نے یوایس ایڈ پروگرام اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان کی شراکت سے کے حوالے سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے ایک سو سانس لینے میں معاون وینٹی لیٹرزکی دوسری کھیپ پاکستان کو فراہم کی ہے۔ ​مذکورہ وینٹی لیٹرزگزشتہ روزاسلام آباد پہنچے ہیں اور ان کو پاکستان بھر کے مختلف ہسپتالوں میں نصب کیا جائے گا۔ وینٹی لیٹرز کی آمد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے کیے گئے اس وعدہ کی تکمیل ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے گا اوراشد ضرورت کی ترسیلات کو یقینی بنا کر کرونا وائرس کی وبا کے سَدِ باب کی ہنگامی کوششوں میں پاکستان کی مددکی جائے گی۔ اس سے قبل بھی 100 وینٹی لیٹرز کی کھیپ 3 جولائی کو پاکستان پہنچی تھی جو کہ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےامریکی ناظم الامور سفیر پال جونز نے کہا کہ اس موذی وبا کے حملے کو روکنے کے لیے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ اپنے اشتراک پر فخر ہےاور ان وینٹی لیٹرز کی فراہمی کرونا کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ وینٹی لیٹرز اس مہلک بیماری میں مبتلا ہونے سے پہلے سانس کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے لیےشدید بیمار ہونے سے قبل غیر پیچیدہ علاج فراہم کرتے ہیں تاکہ شدید معالجہ سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ وینٹی لیٹرز کووڈ-19 وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج جیسا کہ نمونیا اور سانس میں شدید دشواری کی بیماری “سی او پی ڈی” شامل ہیں میں بھی کارآمد ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی اور وفاقی و صوبائی وزارت صحت کے اشتراک اور یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے تیار کردہ خصوصی تربیتی پروگرام کے نتیجہ میں پاکستان کووڈ-19 اور سانس سے منسلک دیگر بیماریوں سے لڑنےکے لیے تیار ہو جائے گا۔ امریکہ اور پاکستان کی شعبہ صحت میں دیرینہ شراکت داری پاکستان کی لیبارٹری تشخیص، وبا کی نگرانی، متاثرہ افراد کی نشاندہی، انفیکشن سے بچاؤ اور قابو پانے کے اقدامات اور مریضوں کی دیکھ بھال سمیت مختلف اقدامات کے ذریعہ کرونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کی استعداد کار کو تقویت دے رہی ہے۔ کووڈ-19سے نمٹنے کے لیے نئی فنڈنگ کی مد میں امریکہ اس دن بہ دن پروان چڑھتی کلیدی شراکت میں اٹھائیس ملین ڈالر کی نئی فنڈنگ فراہم کرچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website