چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شروع سےہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے تھے، افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا۔ایک بیان میں عمران خان میں کا کہنا تھا کہ امریکی نام نہاد ، وارآن ٹیرر سے70ہزارافراد مارے گئے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا100 بلین ڈالر سے زائد نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا، پھر بھی نقصان اٹھایا، ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرارہا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا،افغانستان میں ڈیرھ لاکھ امریکی فوجی دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکے۔امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پرلگا کرہمیں بدنام کیا۔واضح رہے کہ امریکی ’’وار آن ٹیرر‘‘ کی مخالفت کرنے والے عمران خان، نائن الیون کے بعد پرویز مشرف کے حامیوں میں شامل عمران خان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کو بہترین فیصلہ قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں ووٹ بھی ڈالا تھا۔