اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ نے واہگہ کے ذریعے افغان تجارت کی اجازت پرپاکستان حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انگوراڈہ، خرلاچی اورواہگہ بارڈر کو افغان تجارت کیلئے کھولنے پرپاکستان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگیوں میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔ کرونا وبا کی وجہ سے افغان تجارت میں رکاوٹیں افغان معیشت کو متاثر کر رہی ہیں۔ ایسے میں افغان برآمدات کو تقویت ملے گی اور اسکی معیشت میں بہتری آئیگی۔
@State_SCA
·
17h
We welcome Pakistan’s announced reopening of Angoor Adda, Kharlachi, and Wagah border crossings for Afghan trade. This grows livelihoods & prosperity in both countries. Facilitating Afghan exports strengthens its economy as it rebounds from COVID-19 trade disruptions.