نیلسن: یورپ کے کسی ایک ملک کے لئے تنہا مہاجرین کے معاملہ سے نمٹنا بڑا مسئلہ ہے یہ بات بڑی واضع ہے کہ باہمی اتحاد و اشتراک سے اس مسئلہ سے با احسن و خوبی نمٹا جا سکتا ہے یہ بات آج یورپین پارلیمنٹ کے سٹراسبرگ میں ہونے والے سیشن میں نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے بی بی سی کی وکٹوریہ ڈربی شائرکو دیتے ہوئے اپنے ایک انٹر ویو میں کہی۔
انہوں نے یو کے آئی پی کے لیڈر نائجل فراج سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ خلیج کی ریاستوں کی تذبذب کی پالیسی کے مطابق یورپ کو بھی عمل کرنا چاہیئے درست نہیں کیونکہ ہم یورپین اور خصوصاًبر طانوی ایسے سنگین مسائل پر ایسا رد عمل کا اظہار نہیں کرتے اسکے ساتھ انہوں نے اسی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اصلی مہاجرین اور معاش کی تلاش میں سر گرداں مہاجرین میں فرق کرنے کے لئے سارے یورپ کے ممالک کو باہمی ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔
دریں اثناء آج سٹراس برگ میں فلسطین کے ساتھ یورپین پارلیمنٹ کے ڈھیلے ڈھالے تعلقات کے لئے بنائی گئی ایک کمیٹی ”یورپین پارلیمنٹ ڈیلیگیشن فار ریلیشنز وِد فلسطینی لیجیسلیٹو”کا نام تبدیل کرنے کے لئے ہونے والی رائے شماری میں بھی سجاد کریم نے اپنا ووٹ استعما ل کرنے پرمسرت کا اظہار کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کابہت چھوٹا ہی سہی لیکن فلسطینی عوام کے لئے ایک مثبت قدم ہے اور حوصلہ افزا پیش رفت بھی ہے۔ اب اس کمیٹی کا نام تبدیل کر کے ‘ ‘ ڈیلیگیشن فار ریلیشنز وِد فلسطین” رکھا گیا ہے۔