وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کو کمیونٹی لیڈر بنانے میں یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پولیس کی یونیورسٹیوں میں ٹریننگ کے معاملے پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹیوں کوساتھ مل کر تربیتی کورس بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کو کمیونٹی لیڈرز بنانے میں یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کے لئے ٹریننگ کی ضرورت ہے، سیف سٹی منصوبے کے لئے پولیس کے لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمپوٹر کی تعلیم دی جانی چاہئے، پولیس اصلاحات سے سوسائٹی میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔