جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور سفارتخانہ پاکستان کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں ہومبولڈٹ یونیورسٹی برلن کے شعبہ جنوبی ایشیا کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں دیگر مقررین کے علاوہ سفیر پاکستان جوہر سلیم نے جنوبی ایشیا میں سیکورٹی کے موضوع پر انگریزی میں خطاب کیا۔
انہوںنے مسلئہ کشمیر کو اس خطہ میں امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے، اسکی تاریخ، اسکی وجہ سے بھارت اور پاکستان میں دائمی کشیدگی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پاکستان کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا ذکر کیا۔
انہوں نے لہا کہ” مسلئہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ عالمی طاقتوں کو اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے دونوں ممالک کو اس کے حل پر رضامند کرنا چاہئے۔ انکی تقریر کا متن یہ ہے۔