counter easy hit

یونیورسٹی کیس ،ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

University case, Trump agreed to pay $ two million

University case, Trump agreed to pay $ two million

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

مقدمہ غیر فعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ،جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گُر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے، لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے ۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کیس کو ختم کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے ، یہ رقم یونیورسٹی کے 6 ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی ۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 10 لاکھ ڈالر حکومت کو ادا کریں گے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website