کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی اسٹاف کلب میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سابق اور نومنتخب عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا – -نو منتخب صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ کے اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
نو منتخب صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مسلسل کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہے- انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے جامعہ کراچی کو سالانہ گرانٹ کی عدم فراہمی پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت ِسندھ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے ساتھ امتیازی رویہ ترک کرکے گرانٹس کی فوری ادائیگی کی جائے ورنہ اساتذہ سڑکوں پرآ نے پر مجبور ہوجائیں گے۔