بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے پاکستان کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ اور پاکستان بحرین دوستی کی ایک روشن علامت ہوگی-
اس سلسلے میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے شاہی دیوان کے وزیر شیخ احمد الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کی اور پاکستان میں شاہ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اور میڈیکل سائنسز کے قیام اور پروجیکٹ کے آغاز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
یہ پاکستان کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی ہوگی ،جس میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم دی جائے گی- افتتاجی تقریب کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔