لیوٹن برطانیہ ( نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے سانحہ پشاور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیا پراظہار افسوس کرتے ہیں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس میں درجنوں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ہر دور میں پاکستانی و ہندوستانی مقبوضہ کشمیر سیمت دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی ۔ تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کے اس قسم کے واقعات پڑوسی ملک پاکستان کی حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہیں ماضی میں جو بیج بوئے گئے ان کا پھل سارے خطے کو کھانا پڑ رہا ہے ۔
مقبوضہ ریاست کی دونوں جانب بھی اس قسم کے مذہبی جنونیوں کی جانب سے معصوم لوگوں پر دہشتگردی کے بدولت خوف و ہراس پھیلایا جا رہا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ان تمام مذہبی جنونیوں کے ریاست سے بے دخلی کا مطالبہ کرتی ہے ۔