ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ: نامعلوم افراد نے تخریبی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری اور اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
دہشتگردوں نے ڈیرہ بگٹی کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دہشتگردوں نے تخریبی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری اور اسکول میں بارودی مواد کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دھماکہ پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا۔حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جبکہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن ان تمام شہادتوں کے باجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔پولیس نے دھماکے کے مقام کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔