گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت بناسکتے تھے مگر عوامی مینڈیٹ کا خیال رکھا، دھرنے مسائل کا حل نہیں، سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔
اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی پالیسی واضح ہے، وہ خیبر پختونخوا میں نہ گورنر راج چاہتے ہیں نہ کوئی غیرجمہوری عمل۔ انہوں نے کہا کہ قبائل اصلاحات کا مسودہ پارلیمنٹ کے سامنے ہے اور سب کا اس پر اتفاق ہے۔