اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں رات گئے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو بے گناہ لڑکے اور دو معمر خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے (پیر) ایک ٹویٹ میں کہاکہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔