اسلام آباد میں پی آئی اے کی لندن اور مانچسٹر کی پروازوں کی آج پھر غیر معمولی تلاشی لی گئی جس کے باعث پروازیں چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں ، طویل انتظار سے مسافر اذیت کا شکار رہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785اور مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 701 تاخیر کا شکار تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئین برآمد ہونے کے بعد عملہ کی چیکنگ سخت کردی ، مختلف ادارے تلاشی کے عمل میں شریک ہیں ۔ پی کے 785کو لندن کے لیے 10بج کر 20منٹ پر روانہ ہوناتھا جبکہ پی کے 701کو 10بج کر 5منٹ پر مانچسٹر روانہ ہونا تھا۔ مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ پی آئی اے کا عملہ غائب تھا۔بورڈنگ ساڑھے نو بجےبند ہوگئی تھی۔