اسلام آباد…….ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو مری اور گلیات میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک ہے،تاہم سردی کی شدت برقرار ہے اور شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہیں ہیں ، جس کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، پنجاب میں چیچہ وطنی،گڑھ مہاراجا اور شورکوٹ سمیت مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیںجس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔سندھ میںموسم کچھ بہتر ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کے روز خیبرپختو نخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری اوربدھ اور جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے