پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) نہر اپر جہلم جنرل ضیاء الحق روڈ پر خوفناک حادثہ ، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود روڈ کو کلیر نہ کروایا جا سکا، جس کے باعث بھلوال غربی سے ٹریفک متبادل راستہ پر ڈال کر کھول دی گئی جو کسی بھی وقت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھلوال غربی کے قریب حافظ آباد سے راولپنڈی جانے والہ ٹرک نمبر GLT 4043 اور سرگودہادہ سے اسلام آباد سے آنے والے ٹرک نمبر C3791 رات ایک بجے ٹکرا گیا ، جس سے ٹرک نمبر GLT 4043 روڈ پر قلابازیاں کھا کر پوری سٹرک پر الٹ گیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی تا ہم انتظامیہ تھانہ سرائے عالم گیر نے بر وقت پہنچ کر متبادل راستے سے ٹریفک کو ڈال دیا جس سے ہجوم عارضی طور پر کم تو ہوگیا مگر متبادل راستہ خطرناک ہونے کے باعث کسی بھی وقت خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہیں،