counter easy hit

یورینیم کی افزدوگی ۔۔۔ ایران نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

Uranium enrichment ... Iran announces a big announcement

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ تہران یورنیم کو افزودگی اس حد تک بڑھا دے گا جتنی مقدار ہم چاہیں گے. ان کے اس بیان سے یورپی اقوام پر مزید دباﺅ بڑھ گیا کہ امریکی پابندیوں کے تناظر میں جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے راہیں تلاش کرے. خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی چنانچہ اب لگ رہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے امریکی پابندی کے باجود عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کے طریقہ کار کی پیش کش نہیں کی جائے گی.رپورٹ کے مطابق یہ تمام معاملہ اس وقت پیش آیا جب امریکا نے طیارہ بردار 2-52 بمبار اور ایف-22 لڑاکا طیارے خطے میں روانہ کیے جبکہ ایران نے حال ہی میں امریکی فوج کے نگرانی ڈرون کو بھی مار گرایا تھا. اس سلسلے میں ایک ایرانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت ایرانی سیاست کو ایرانی عوام اور خطے پر مرکوز کررہی ہے. اس سے قبل ایرانی صدر اور کابینہ نے اراکین نے جوہری معاہدے کے یورپی دستخط کنندگان کو ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے کافی کوششیں نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا. جوہری معاہدے کے تحت ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لیے 3.67 فیصد پر رضامندی کا اظہار کیا تھا جو جوہری توانائی پلانٹ کے لیے کافی ہے لیکن ہتھیاروں کے لیے درکار 90 فیصد سے بہت کم ہے. معاہدے میں افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرے کی حد کو بھی 300 کلو گرام تک محدود کردیا تھا جس کے بدلے میں ایران سے معاشی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں. تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاہدے سے دستبرداری کے بعد ان پابندیوں کو مزید سخت کر کے نافذ کردیا گیا تھا، پیر کے روز ایران اور اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے نے تصدیق کی تھی کہ تہران نے ذخیرے کے حد سے تجاوز کیا.اس سے قبل حسن روحانی نے 2 ماہ پہلے ایران یورینیم کی افزودگی میں اضافے کے لیے اتوار کے دن کی ڈیڈ لائن دی تھی. انہوں نے کہا تھا کہ 7 جولائی کے بعد یورینیم افزودگی کی شرح 3.67 فیصد نہیں رہے گی اور ہم اس کو اس حد تک بڑھائیں گے جتنا ہم چاہیں گے یا جتنی ضرورت ہمیں محسوس ہوگی. تاہم ایرانی صدر کے حالیہ بیان سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ وہ اب بھی آخری لمحات میں سفارت کاری کے خواہاں ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website