counter easy hit

اردو زبان و ادب کی اشاعت میں انٹرنیٹ کا رول کے عنوان سے پٹنہ میں بین الاقوامی سمینار

Panta

Panta

پٹنہ: بہار اردو یوتھ فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمیناربہ عنوان اردو زبان ادب کی نشرواشاعت میں انٹرنیٹ کارول ،30 اپریل بروزسنیچر بوقت 3.00 بجے دن سے بہار اردو اکادمی سمینار ہال ،اردو بھون، اشوک راج پتھ ،پٹنہ میں منعقد ہو رہا ہے سیمینار کا افتتاح جناب ڈاکٹرعبدالغفور،وزیراقلیتی فلاح حکومت بہارکریںگے۔تعارفی کلمات جناب پروفیسر اعجاز علی ارشد،وائس چانسلر، مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی، پٹنہ پیش کریں گے۔

مہمانانِ اعلیٰ :جناب اشرف فرید،ایڈیٹرقومی تنظیم ،پٹنہ وجناب مشتاق نوری ،سکریٹری ،بہار اردو اکادمی ہوں گے۔ مہمانان خصوصی: جناب تنویرحسن،سابق ایم ایل سی،جناب ڈاکٹر مناظرعاشق ہرگانوی وجناب شاہدجمیل ہوں گے۔ سیمینارکی نظامت جناب قاسم خورشید اور اظہار تشکر جناب حبیب مرشدخان، (بھاگلپور)پیش کریں گے۔

اس ہائی ٹیک سمینارکے مقالہ نگارجناب ڈاکٹر مناظرعاشق ہرگانوی (بھاگلپور) جناب خورشید اقبال (کلکتہ)جناب قاسم خورشید(پٹنہ)جناب ڈاکٹر سید احمد قادری (گیا)جناب امام اعظم (کلکتہ)جناب ریاض عظیم آبادی(پٹنہ)جناب احمدجاویدایڈیٹرروزنامہ انقلاب پٹنہ، جناب اشرف استھانوی(پٹنہ) جناب کامران غنی صبا پٹنہ اورجناب ڈاکٹر ایم اے حق رانچی ہیں۔

Power Point Presentalive کے ذریعہ پیش ہونے والے مقالہ نگارمندرجہ ذیل ہیں۔جناب تنویر پھول (امریکہ)جناب ناصر ناکاگاوا(جاپان)محترمہ عابدہ رحمانی (لندن)محترمہ عینی نیازی (پاکستان) محترمہ صبا ناز(پاکستان)جناب غوث سیوانی(دہلی)جناب فیروزہاشمی(دہلی) جناب سیداحمدنثار(ممبئی)جناب عمران عاکف خان(راجستھان)جناب

ڈاکٹر محمد آصف (نوئیڈا،یوپی) محترمہ مسرت انجم (دہلی)اورجناب عبدالحئی (دہلی)شامل ہیں۔اپنی نوعیت کے اس منفرد سمینار کو انٹرنیٹ کے ذریعہ لائیو دیکھانے کابھی نظم کیا جا رہا ہے۔ اردوادب سے دلچسپی رکھنے والے اردو دوستوں سے شرکت کی استدعاہے۔