ابوظہبی (حسیب اعجاز عاشر) ظہور الاسلام جاوید کا اصل نام ظہور الاسلام ہے ٩فروری١٩٤٨ء کو کراچی کے ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انکے والد محترم انعام الرحمن (مرحوم)کا اپنے عہد کی بڑی ادبی شخصیت میں شمار ہوتاہے۔تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی ۔ظہور الاسلام جاویدبسلسلہ روزگار ١٩٧٤سے امارات میں مقیم ہیں پیشہ سے سول انجینئر ہیں اور بین الاقوامی کنسلٹنٹ فرم سے وابستہ رہے ہیں انکا شمار اُن معتبر شعرا کرام میں ہوتاہے۔جنہوںنے حقیقی طور پر غزل کی نبض کو صحیح پہچانا ،روایت سے ہٹ کر منفرد طرزِ بیان ،خاص طرزِ احساس،نئی روشنی انکے کلام کا حسن ہے۔ ادبی محافل میں انکا تعارف اس ذکر سے ہوتا ہے کہ ”تہذیب انکی غزل اور غزل انکی تہذیب”ہے۔ ظہور الا سلام جاوید ایک بڑی پہلو دار شخصیت ہیں، عمدہ شاعر، کامیاب منتظم ِ مشاعرہ،پُراثر ناظمِ محفل، دلفریب تبصرہ نگار، خوبصورت کالم نویس کے ساتھ ساتھ ایک بھرپور سماجی شخصیت کے حوالے سے یہ اپنی مثال آپ ہیں۔وہ اپنی دل آویز شخصیت کی بدولت اردو ادب میں وہ مقام حاصل کر چکے ہیں۔