counter easy hit

اردوکا سب سے بڑا شاعر ’مرزا غالب‘

اردوزبان کے سب سے بڑے شاعر اورمحسن مرزا غالب ہیں،انہوںنے اردو کو وہ عروج اور دوام بخشا جو آج بھی ضرب المثل ہے۔

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر اسداللہ غالب 27 دسمبر1799ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے، لڑکپن سے ہی شعر کہنے لگے، ان کی شخصیت اپنی مثال آپ تھی، بادشاہ وقت سے نجم الدولہ دبیرالملک نظام جنگ کا خطاب ملا، تخلص غالب رکھا۔

غالب کی شاعری نا صرف ان کی ذاتی زندگی کا عکس ہے بلکہ ان کے عہد، سماج اور اردگرد کے ماحول کی بھی آئینہ دار ہے،شاعری ہو یا نثر، انشاپردازی یا خطوط نویسی، غالب نے ہر شے میں منفرد اور رنگین جدتیں پیدا کیں۔

غالب کو مشکل سے مشکل موضوعات کو نہایت سادگی سے بیان کرنے کا ملکہ حاصل تھا، فارسی اور اردو شاعری کے نوشہ میاں کے قلم کا اعجاز ہے کہ آج اردو دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website