جنو بی امریکی ملک یوراگوئے میں د نیا کے سب سے طویل میلے کا آغاز ہوگیا، جس کی افتتاحی پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
چالیس (40) روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں موسیقی، تھیٹر، تقافتی اور دیگر رنگ برنگی تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایونٹ کے آغاز پر ایک شاندار افتتاحی پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف بینڈز اور ڈانسر گروپس نے اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ دنیا کے اس طویل ترین میلے میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے لوگ یوراگوئے پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رنگوں سے سجا یہ میلہ مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔